ہٹیاں بالا۔
قدرت کا کرشمہ ریڈ فاؤنڈیشن سکول چناری میں زیر تعلیم تیسری جماعت کی طالبہ کی جنس تبدیل لڑکی سے لڑکا بن گیا والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اللہ کی قدرت پر بچہ بھی خوش ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے علاقے چناری سے ملحقہ گاﺅں بانڈی سیداں کے رہائشی سید انتظار حسین شاہ کی نو سالہ بیٹی سیدہ لیلی بتول جو کہ ریڈفاونڈیشن سکول چناری میں تیسری جماعت میں زیر تعلیم تھی اچانک جنس تبدیل ہوتے ہی لڑکا بن گیا قدرت کی جانب سے لڑکا بننے والے بچے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میں لڑکی تھی میرے لمبے لمبے بال تھے چند دن ہوئے میں لڑکا بن گیا ہوں اور اپنے بال بھی کٹوا دیے ہیں لڑکا بننے پر بہت خوش ہوں ، اب میں لڑکوں والے کپڑے پہنتا ہوں،بچے کے والد سید انتظار حسین شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلے میری نو سالہ بیٹی کو پیٹ میں تکلیف ہوئی تو ہم نے اسے چناری سے چیک اپ کروایا جب چناری میں اس کی تکلیف کی کسی کو سمجھ نہیں آئی تو اسے ہم مظفرآباد لے گئے وہاں پر بھی کوئی بچی کی مرض کا کوئی نہ بتا سکا جس کے بعد ہم اسے پنڈی لے گئے ہیں اب میری بیٹی اللہ کی قدرت سے لڑکا بن گیا ہے ابھی تک بیٹا بننے والے بچے کا کوئی نام نہیں رکھا ہے چند دن تک اس کا نام تجویز کریں گے جب سے بیٹی ،بیٹا بنا ہے تب سے آج تک اسے سکول نہیں بھیجا اب سالانہ امتحانات میں شامل ہونے کے بعد بیٹے کو لڑکوں کے سکول میں داخل کراﺅں گا ابھی میرے بیٹے کا ایک اپریشن بھی ہونا باقی ہے جس کے بعد اس کی دیگر تعلیم جاری رکھوائیں گے انھوں نے مزید کہا کہ نادرا کے ریکارڈ اور فارم ب کے مطابق لیلی بتول کی تاریخ پیدائش پندرہ جنوری2015ءہے میڈیکل کے دیگر معاملات کلیر کروانے کے بعد اس کا نیا نام رکھ کر فارم ب میں رجسٹرڈ کروائیں گے یاد رہے کہ لڑکی سے لڑکے بننے کی خبر پورے جہلم ویلی میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے ہر کوئی اللہ کی قدرت پر حیرت میں ہے
آزاد کشمیر لڑکی لڑکا بن گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں