بیٹھک اعوان آباد (عامر سہیل ) تحصیل بلوچ میں آٹے کا بحران عوام علاقہ سراپا احتجاج۔ماہ مقدس میں عوام آٹے کو ترس گے۔اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی جائے گی۔كونسلر رضوان رضا۔وزیر قانون فہیم ربانی کے اپنے آ
بائی ڈپو میں آٹے کا 310 ٹن ایلوکیشن کو کم کر کے 210 ٹن کر دیا گیا ہے۔بیٹھک ڈپو سے منسلک 109 ڈیلر ہیں ہر ڈیلر کو 12 من آٹا دیا جاتا ہے جو کہ بہت کم ہے۔جو ماہانہ 48 من بنتا ہے۔ ہر ڈیلر کے پاس کم و بیش 60 خاندان ہیں ان میں اب 12 من کیسے تقسیم کیا جائے۔ڈسٹرک كونسلر رضوان رضا اور عوام علاقہ نے وزیر قانون سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ آپ بھی ذرا اپنے لوگوں کی خبر گيری کر لیں، لوگ آٹے کو ترس گئے ہیں، آپ کے ساتھ والے ضلع پونچھ میں جناب وزیراعظم نے ایلوکیشن ڈبل کروا لی اب وہاں کوئی بحران نہیں جبکہ باقی تحصیل کی بات تو دور ہے آپ کے اپنے ڈپو پر کچھ اس طرح کی صورتحال ہے۔ڈسٹرک کونسلر رضوان رضا کا کہنا تھا
آج ہڑتال کی کال تھی لیکن عوام الناس تقدس رمضان المبارک میں جناب وزیر قانون اور محکمہ فوڈ کو مزید وقت دیتے ہیں کہ ہماری تحصیل کی ایلوکیشن بھی بڑھائی جائے اور بیٹھک ڈپو کی ایلوکیشن آبادی کے تناسب سے کم از کم 350 ٹن مختص کی جائے۔
جب تک ہر ڈیلر کو کم از کم ماہانہ60 سے 80من نہیں ملتا ضرورت پوری نہیں ہوگی۔انکا کہنا تھااُمید ہے کہ حکومت اور محکمہ فوڈ معاملہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے فوری ایکشن لیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں