پیر، 10 اپریل، 2023

کشمیر اور اردو صحافت





مہاراجہ پرتاب سنگھ کے عہد حکومت میں ایک ہند و صحافی لالہ ملک راج صراف کی مسلسل کوشش سے 20 مئی 1924ء کو جموں سے پہلا اردو اخبار رنبیر جاری ہوا۔ یہ اخبار 26 سال تک (1950 تک) شائع ہوتا رہا۔ رنبیر شائع ہونے کے بعد 1932 ء تک کوئی دوسرا اخبار شائع نہ ہوا ۔ البتہ 1932ء کے بعد حسب ذیل اخبارات شائع ہوئے۔ امر سویرا، بیچ کشمیر میں ، ولن، پاسبان حقیقت، لارشن، انڈسٹریل ، زندگی، چاند، فردوس، چناب، خورشید، جمہور اور جاوید فیرو مہاراجہ ہری سنگھ کے عہد حکومت میں وادی کشمیر سے پہلا اردو اخبار وتستا جاری ہوا جسے پنڈت پریم ناتھ بزاز نے جاری کیا۔ اس کے بعد وادی کشمیر سے جو اخبارات شائع ہوئے ان کے نام حسب ذیل ہیں۔ ہمدردہ کیسری ، دیش ، خالد ، خدمت، حقیقت، صداقت، نور، جہانگیر اسلام، راہنما، قومی درد، بے کار، حریت، دہقان، توحید، بدایت، سدھار، اصلاح، وکیل، روشنی ، ذوالفقار ، خالصه گزت، امرت ، منطور، شمشیر، دچار ، طبیب ، مسیحا، نشاط ، کونگ پوش پیغام، پنوار گزٹ ، سدھارک، زعفران، کشمیر، ابرق، کشمیر کرانیکل، جو ہر وغیرہ۔ ریاست جموں کشمیر میں پریس ایکٹ مہاراجہ پرتاب سنگھ کے عہد میں بنا۔ اس ایکٹ کے تحت کوئی اخبار جاری کرنے کی درخواست پر صرف مہاراجہ بہادر ہی غور کر سکتا تھا۔ جموں کشمیر کی صحافتی تاریخ میں 13 فروری 1944 ء کو وزیر اعظم سربی این راؤ نے اپنے دفتر میں پہلی پریس کانفرنس طلب کی جس میں 20 کے قریب ایڈیٹروں اور اخباری نمائندوں نے شرکت کی۔ ریاست جموں کشمیر کے نامور صحافی و دانشور دید حسین 5 نومبر 2015 ء کو جموں میں انتقال کر گئے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ضلع سدھنوتی کی مختصر تاریخ

آزاد کشمیر کا ضلعی سدھنوتی 1996ء میں قائم ہوا۔ اس کا رقبہ 569 مربع کلو میٹر ہے۔ جو آزاد کشمیر کے کل رقبے کا %4 ہے۔ اس ضلع کی آبادی 340,000 ن...