جمعہ، 7 اپریل، 2023

ریاست جموں کشمیر کا کل رقبہ



ریاست جموں کشمیر کا کل رقبہ 84,471 مربع میل (218779 مربع کلومیٹر) ہے ۔ بلحاظ رقبہ ریاست جموں کشمیر دنیا کے 111 آزاد خود مختار ممالک سے بڑی ہے۔ تقسیم کشمیر سے پہلے ریاست کاصوبائی رقبہ حسب ذیل تھا۔


صوبہ جموں.12.378 مربع میل

صوبہ کشمیر.8.539 مربع میل

صوبه لداخ و گلگت.63.554 مربع میل

 1947ء کے بعد ریاست جموں کشمیر پر پاکستان ، ہندوستان اور چین کے قبضے کے سبب

ریاست کے مقبوضہ علاقوں کا رقبہ حسب ذیل ہے۔بھارت کے زیر قبضہ صوبه لداخ.24.569 مربع میل

صوبہ کشمیر.6.839 مربع میل

صوبہ جموں.9,880 مربع میل کل بھارتی مقبوضہ علاقہ 41,342 مربع میل ہے (1.07.075 مربع کلو میٹر ) ۔

پاکستان کے زیر قبضہ


آزاد کشمیر

27946 مربع میل (72,379.8 مربع کلومیٹر) 4,144 مربع میل (10.7329 مربع کلومیٹر )

کل پاکستانی علاقہ 32,090 مربع میل (83,112.7 مربع کلومیٹر) ہے۔

چین کے زیر قبضہ

1962 ء کی بھارت چین جنگ کے نتیجے میں چین نے بھارت کے زیر قبضہ صوبہ لداخ کا 9.171 مربع میل (23752.7 مربع کلو میٹر ) اپنے قبضے میں لے لیا جسے اقصائی چن کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے صدر ایوب خان نے گلگت بلتستان کی شمال سرحد پر 1,868 مربع میل (4,838 مربع کلو میٹر) کا علاقہ پاک چین سرحدی معائدہ کرتے وقت (1963) چین کو تحفتا دے دیا۔ یہ دونوں خطے ملا کر چین کے زیر قبضہ ریاست جموں کشمیر کا کل 11039 مربع میل (28,590.8 مربع کلومیٹر ) علاقہ ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ضلع سدھنوتی کی مختصر تاریخ

آزاد کشمیر کا ضلعی سدھنوتی 1996ء میں قائم ہوا۔ اس کا رقبہ 569 مربع کلو میٹر ہے۔ جو آزاد کشمیر کے کل رقبے کا %4 ہے۔ اس ضلع کی آبادی 340,000 ن...